Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

“ کیسی ہے یہ رسوائی“ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

اسے وہ تشہیر نہیں ملی، جس کی مداح توقع کر رہے تھے
شائع 07 اگست 2024 02:16pm

ہانیہ عامر اور فرحان سعید کو اپنے سپرہٹ ڈرامے ”میرے ہمسفر“ کی وجہ سےدنیا بھر میں بےحد پذیرائی ملی اور اب ان دونوں کی بین الاقوامی فین فالوئنگ ہے۔

مداح ان دونوں کو دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے شدت سے منتظر تھے۔ لیکن ایکسپریس ٹی وی کے ڈرامہ ”کیسی ہے یہ رسوائی“ نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ یہ سیریز پہلے ہی شروع ہو چکی ہے لیکن اسے وہ تشہیر نہیں ملی، جس کی مداح توقع کر رہے تھے، جبکہ کہانی بھی انہیں جاندار نہیں لگی۔

کہانی کی پروڈکشن کا معیارکسی حد بہتر ہے، لیکن غیر حقیقی میک اپ ، خراب روشنی، ساونڈ سسٹم، کی وجہ سے صارفین اسے نہیں سراہ رہے ہیں۔ اور وہ اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ڈرامے کو دیکھ کر مایوسی ظاہر کر رہے ہیں۔ وہ اسے جزبات سے عاری ڈرامہ کہہ رہے ہیں اور انہیہں ڈائیلاگ ڈلیوری میں بھی کوئی جان نطر نہیں آرہی ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف ہانیہ عامر اور فرحان کو دیکھنا تھا، بس ورنہ انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

hania amir