Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

جب سلمان خان کے سامنے وکی کوشل نے کترینہ کیف کو پرپوز کیا

یہ دیکھ کردبنگ اداکار نے کیا کیا
شائع 07 اگست 2024 01:22pm
انڈین ایکسپریس
انڈین ایکسپریس

بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی محبت کی داستان آسمان پر لکھی گئی تھی۔ شادی سے پہلے، جب انکے درمان محبت کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا،۔ وکی نے کترینہ سے شادی کرنے کا ارادہ ظاہرکیا تھا۔

وہ 2018 میں اسکرین ایوارڈز کی میزبانی کر رہے تھے۔ اور اسکے صرف تین سال بعد، راجھستان میں ان کی شاندار شادی کا اہتمام ہورہا تھا۔

میں نہیں بھولوں گا، تم نے مجھے برباد کردیا، ابھیشک بچن کا اداکارہ سے شکوہ

2018 میں اسکرین ایوارڈز کے موقع پر وکی نے اسٹیج پر موجود کترینہ سے مسکراہٹ کے ساتھ پوچھا کہ کترینہ، ایک چھوٹی سی درخواست ہے آپ سے۔ کترینہ، میں آپ کا بہت بڑا مداح ہو. آپ کہیں سے وکی کوشل کو ڈھونڈ کے شادی کیوں نہیں کر لیتی؟ یہ سنتے ہی سلمان خان سامعین میں ہنسنے لگے۔

اس کے بعد وکی کوشل نے سلمان خان کا مقبول گانا ”مجھ سے شادی کروگی“ گاتے ہوئے کترینہ کو پروپوز کردیا، جس کا جواب کترینہ نے ہلکی مسکراہٹ سے دیا۔ یہ سن کر سلمان نے ایوارڈ کی تقریب میں ان کےساتھ بیٹھی اپنی بہن ارپیتا کے کندھے پر بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کیا۔ وکی اسٹیج پر مسکرایا۔ ناظرین کے ساتھ سلمان نے بھی کترینہ اور وکی کوشل کے لیے تالیاں بجائیں۔

اس کے فورا بعد ہی کترینہ اور وکی کوشل کی محبت کا سفر شروع ہوگیا تھا اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے۔2021 مین ان کی شادی ہو گئی۔ شادی کے بندھن میں بندھنے تک انہوں نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا تھا۔

اس کے فورا بعد ہی وکی اور کترینہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے۔ اس جوڑے نے ٢٠٢١ میں شادی کی اور شادی کے بندھن میں بندھنے تک اپنے تعلقات کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔

Celebrities

Salman Khan

Bollywood

Katrina Kaif

lifestyle