Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آج نیوز کی خبر پر ایکشن، کے پی میں بورڈ چیئرمین کی تعیناتی شروع

مردان، کوہاٹ، مالا کنڈ اور سوات کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے۔
شائع 07 اگست 2024 01:17pm

خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے سے آج نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں کئی ماہ سے بغیر انتظامی افسران کے چلائے جانے والے پانچ بورڈز کے چئیرمین کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے۔

ڈی آئی خان بورڈ کے چیئرمین تعینات کردیے گئے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ باقی چئیرمین بھی ایک ہفتے کے اندر تعینات کردیے جائیں گے۔

کئی ماہ سے خیبر پختونخوا کے 6 تعلیمی بورڈ انتظامی افسران کے بغیر چلائے جانے کی خبر آج نیوز پر نشر ہوئی تو محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا۔ 4 تعلیمی بورڈز میں چئیرمین کی خالی نشستوں پر اب تقرری اور تعیناتی شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق مردان، کوہاٹ، مالا کنڈ اور سوات کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کے انٹرویوز مکمل کیے جاچکے ہیں۔

پہلے اقدام کے طور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جاچکی ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اور کنٹرولرز کی تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔

PESHAWAR BOARDS

ACTION ON AAJ NEWS REPORT

DI KHAN CHAIRMAN APPOINTED