Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

چہلم امام حسینؓ: محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں

پنجاب کے 15 اضلاع کے لیے فوج اور رینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب
شائع 07 اگست 2024 12:56pm

محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے لیے خدمات سر انجام دیں گے، پنجاب کے 15 اضلاع کے لیے فوج اور رینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

مختلف اضلاع میں فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیاں تعینات کرنے کے لیے مراسلہ لکھا گیا، مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق 17 سے 27 صفر کے دوران فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فوج اور رینجرز کے دستوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں تعینات کیا جائے گا، دستوں کی تعیناتی ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں بھی ہوگی۔

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز کو پنجاب پولیس کی درخواست پر سیکیورٹی میں معاونت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

pakistan army

lahore

rangers

Punjab police

fool proof security

home department punjab

fc and army deployed

chelum

hazrat imam hussain