Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

خالی پیٹ بریڈ کھانے کے نقصانات

آج کی ہنگامہ خیز زندگی میں ہر کوئی وقت بچانا چاہتا ہے
شائع 07 اگست 2024 12:44pm

آج کی ہنگامہ خیز زندگی میں ہر کوئی اپنے دن کا آغاز وقت بچانے کی غرض سے آسان کام کر کے کرنا چاہتا ہے۔ ہماری صبح کی شروعات ناشتے سے ہوتی ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ آج کل ہر خاندان کا ناشتہ ٹوسٹ یا سینڈویچ سےہوتا ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ چیزیں ذائقے میں مزیدار ہوتی ہیں اور جلد بن بھی جاتی ہیں ، لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ روزانہ خالی پیٹ اگر بریڈ کھائی جائے تو یہ آپ کی صحت کو نقصان بھی پہنچاسکتی ہے۔

اگر آپ سونف کھانا پسند کرتے ہیں تو اس ”سپر فوڈ“ کے فوائد بھی جانیے

بریڈ میں کابو ہائیڈریٹ بہت زیادہ ہوتا ہے۔۔ اس لیے ہمارے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھا کر صحت کے کئی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔بریڈ کو خالی پیٹ کھانے کے کیا نقصانات ہیں ، آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ذیا بیطس

صبح صبح خالی پیٹ بریڈ کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس لیے ایسے لوگ جو ذیابیطس کے مریض ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ خالی پیٹ ڈبل روٹی نہ کھائیں۔ روٹی تیزی سے ہضم ہوجاتی ہے ، اسلیے یہ وہ گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہے،جس سے خون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے، بریڈ میں موجود کاربوہائیڈریٹ بھی بلڈ شوگر کے لیول کو بڑھا سکتا ہے، اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیہے کہ وہ خالی پیٹ اسےکھانے کی بجائے ایسی غذاوں کو ترجیح دیں۔ جو فائبر اور پروٹین پر مشتمل ہوں۔

وزن میں اضافہ

اگرآپ وزن کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو خالی پیٹ بالکل بھی ڈبل روٹی نہ کھائیں، کیونکہ روٹی میں موجود ہائی کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ آپ کے وزن کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد ہضم ہوجاتی ہے اور پھر بھوک کی اشتہا بھی بڑھ جاتی ہے۔ اسلیے بابار کھانا آپ کے وزن کو بڑھا دے گا۔ آپ کو چاہیے کہ پھل، سبزیوں اور پروٹین سے بھر ہور چیزوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

معدے کے مسائل

صبح خالی پیٹ بریڈ کھانے سے نظام ہضم کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ آٹے سے بنتی ہے اور پیٹ کو خشک کردیتی ہے،جس کی وجہ سے آگے چل کر قبض کی شکایت ہو سکتی ہے ، اس لیے جسے قبض کا مسئلہ رہتا ہو اسے نہار منہ بریڈ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ذہنی تناو

بریڈ کھانے میں تو مزیدار ہوتی ہے، لیکن یہ آپ کے موڈ کو خراب کر سکتی ہے۔ ایک تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کابو ہائیڑیٹ کی وجہ سے بریڈ اور ڈپریشن میں تعلق پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہارمونل تبدیلیاں انسان کے شوگر لیول کو بھی تبدیل کر سکتی ہے،جس سے آپ کا موڈ متاثر ہوتا ہے۔ ایسے لوگ اسے کھاکر طبیعت میں تھکاوٹ یا افسردگی کی کیفیات محسوس کر سکتے ہیں۔

صحت

دسترخوان

lifestyle