Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

موسلا دھار بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف اور عبادات

مکہ اور نواح میں کئی سڑکیں زیرِآب، بڑے ریلے دو لڑکوں اور ایک نوجوان کو بہا لے گئے۔
شائع 07 اگست 2024 11:57am

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق دیہی علاقے الموسم میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ان میں دو لڑکے اور 35 سالہ شخص شامل ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق الاحسا میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مدینہ منورہ، نجران، عسیر، باحہ اور جازان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران عمرہ کرنے والوں کا طواف بھی جاری رہا اور لوگ عبادات میں بھی مصروف رہے۔ محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔

HEAVY RAIN IN MAKKAH

TAWAF IN GRAND MOSQUE

THREE MEN KILLED

ROAD SUBMERGED