Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپک کھلاڑی کارڈ بورڈ کے بستر پر سونے پر مجبور، میکسیکن کھلاڑی نے پول کھول دیا

کھلاڑی اپنے سائز کے حساب سے بستر کو ایڈجسٹ کر کے اسے بڑھا سکتے ہیں، فاکس نیوز ویب سائٹ
شائع 07 اگست 2024 11:45am
تصویر بذریعہ انسٹاگرام
تصویر بذریعہ انسٹاگرام

پیرس اولمپکس 2024 میں ایتھلیٹس کارڈ بورڈ فریم کے بستروں پر سونے پر مجبور ہیں جس کی ویڈیو خاتون میکسیکن کھلاڑی نے شئیر کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارڈ بورڈ کے بستر پہلی بار ٹوکیو اولمپکس 2020 میں متعارف کرائے گئے تھے، جنہیں اب پیرس اولمپکس میں بھی استعمال کیا جانے لگا۔

اطالوی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہوٹل کے بجائے پارک میں کیوں سو رہے ہیں؟ تصویر وائرل

کارڈ بورڈ فریم بیڈ کی ویڈیو پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی میکسیکن کھلاڑی کیاکر صوفیا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شئیر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایتھلیٹ بستر کے میٹریس کو اٹھا کر اندرونی حصہ دکھاتی ہیں جو کارڈ بورڈ سے بنایا گیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں میکسیکن ایتھلیٹ نے لکھا کہ سب سے زیادہ پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہی ہوں۔

خاتون کھلاڑی کو دیکھ کر بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ سونے کے فراہم کردہ کارڈ بورڈ بستر سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔

فاکس نیوز ویب سائٹ کے مطابق کھلاڑی اپنے سائز کے حساب سے بستر کو ایڈجسٹ کر کے اسے بڑھا سکتے ہیں۔

اولمپک کے منتظمین نے کہا ہے کہ مذکورہ پائیدار بستر جو کہ سو فیصد فرانس میں بنائے گئے ہیں، کھیلوں کے بعد مکمل طور پر ری سائیکل کیے جائیں گے۔

paris olympics

Video Viral

cardboard beds

vmexican woman athlete