Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی پر اسلام آباد میں لڑکی کا بہیمانہ قتل

شوہر تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل، شادی سے لڑکی والے سخت نالاں تھے، پولیس
شائع 07 اگست 2024 11:17am

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں حملہ کیا گیا جس میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ شوہر شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے میاں بیوی پر تیز دھار والے آلے سے کئی وار کیے۔ لڑکی شدید زخمی ہوئی اور اُس نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی اس شادی پر لڑکی کے گھر والے اُس سے شدید نالاں تھے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے تاکہ سراغ لگاکر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

اسلام آباد

Love Marriage

GIRL KILLED

TARNOL POLICE STATION

HUSBAND SEVERELY WOUNDED