Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں نہیں بھولوں گا، تم نے مجھے برباد کردیا، ابھیشک بچن کا اداکارہ سے شکوہ

ان دونوں کی کیمسٹری کو بے حد سراہا گیا تھا
شائع 07 اگست 2024 11:25am

ابھیشیک بچن اور کرینہ کپور نے ٖفلم“ریفیوجی“ کے ذریعے بالی وُڈ میں ایک ساتھ قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں ان دونوں کی کیمسٹری کو بے حد سراہا گیا تھا۔ تاہم ابھیشک کو کرینہ سے ایک شکوہ رہا تھا۔ جس کا ذکر انہوں نے اپنے ایک انٹڑویو میں کیا تھا۔

سال 2000 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو جے پی دتہ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس فلم میں ابھیشیک کے ساتھ کرینہ کے کچھ رومانوی سین تھے ، جسے کرنے سے کرینہ ہچکچارہی تھی ، کیونکہ وہ ابھیشیک بچن کو اپنے بھائی کی طرح سمجھتی تھی اور اس کا اعتراف ابھیشیک نے خود کیا تھا کہ، کس طرح کرینہ نے انہیں برباد کیا ۔

مادھوری ڈکشت اب ایکشن اور تھرلر کے درمیان قدم رکھنے کو تیار

ہوا کچھ یوں کہ کرینہ اور ابھیشیک بچن سیمی اگروال کے شو میں ایک ساتھ شریک تھے۔ اس شو کے دوران ابھیشیک نے کرینہ کی خوب تعریف کی، لیکن اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ میں تمہیں کبھی نہیں بھولوں گا، کیونکہ تم نے اس سین میں مجھے برباد کر دیا تھا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ تم نے مجھ سے پہلی بات یہی کہی کہ، اے بی ، یہ ہمارا پہلا رومینٹک سین ہے اور میں آپ سے کیسے پیار کر سکتی ہوں، آپ میرے بھائیوں کی طرح ہو۔

یاد رہے کہ یہ وہ وقت تھا، جب کرشمہ کپور ابھیشیک بچن سے شادی کرنے والی تھی، مگر یہ رشتہ جڑ نہ سکا اور آگے جا کر ٹوٹ گیا۔

ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے کیے حوالے سے کرینہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ، میرا ہمیشہ سے یہ کہنا تھا کہ ابھیشیک میرے پہلے معاون ادا کار تھے ، میں نے ان کے ساتھ پہلا شوٹ دیا تھا۔ میرے دل میں انکی جو جگہ ہے وہ ہمیشہ رہے گی اور یہ جگہ کوئی دوسرا کبھی نہیں لے سکتا ہے ، میں جب بھی ان کی طرف دیکھتی ہوں تو مجھے خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے۔

کرینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کبھی بھی ابھیشیک بچن نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تو وہ سمجھ جائیں گی، کیونکہ وہ اس کی وجہ جانتی ہیں، لوگوں کو بھی اس کا احترام کرنا ہو گا اور میں بھی ایسا ہی کروں گی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle