Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متھیرا نے اپنے بچوں کی پرورش کا دلچسپ انداز شیئر کردیا

وہ آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ سنگل مدر اور تین بیٹوں کی ماں بھی ہیں
شائع 07 اگست 2024 11:05am

جب بھی شوبز انڈسٹری میں بولڈ، تیلنتد ،اداکارہ اور میزبان کا ذکر کیا جائے گا تو اسمیں متھیرا کا نام ضرور لیا جائے گا۔ متھیرا ایک انتہائی خوبصورت اور ذہین پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور میزبان ہیں۔ پیشہ روانہ اعتبار سے بھی متھیرا ایک محنتی خاتون ہیں ۔ وہ سنگل مدر ہیں اور اپنے تین بچوں کی تن تنہا پرورش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی۔ شو میں انہوں نے اپنے بیٹوں کی پرورش کے بارے میں کھل کر بات کی

نور بخاری نے اپنی شادیوں اور بچوں کی تفصیلات شیئر کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کویہ نہیں جتانا چاہیے کہ ہم نے تمہارے لیے اتنا سب کچھ کیا۔ اپنے بچوں کو جگہ دینے کی ضرورت ہے، بچوں کی زندگی میں ایک وقت آتا ہے، جب وہ سست یا غصے میں آ جاتے ہیں لیکن آپ کو حالات کے مطابق ان کی اچھی تربیت کرنی پڑتی ہے، جیسے میں اپنے بچوں پر طنز نہیں کرتی۔ لیکن میں تمام بلوں کو ان کے سامنے رکھتی ہوں اورانہیں بلوں کی تمام تفصیلات بھی بتاتی ہوں۔ انہیں یہ بتاتی ہوں کہ کس کا کتنا بل آیا ہے۔ کیونکہ اس طرح انہیں محنت سے کمائی گئی رقم کی قیمت کا احساس ہوتا ہے۔

متھیرا نے مزید کہا کہ، میرے بیٹے گھر کے سارے کام کرتے ہیں اور انہیں اس کے لیے پیسے ملتے ہیں۔ وہ برتن دھونے کا کام کرتے ہیں اسکوا کی محنت کے پیسے دیے جاتے ہیں ایک بیٹا بسترٹھیک کرتا ہےہاور اسکو بھیپیسے دیتے ہیں۔ میرا تیسرا بیٹا الماریاں صاف کرتا ہے اور اس کے لیے میری بہن اسے پیسے دیتی ہے۔ اس طرح بچوں کو اپنے ہاتھ سے محںت کی کمائی کی تربیت ملتی ہے۔ انہیں احساس ہوگا کہ پیسہ اتنی آسانی سے نہیں آتا ہے.

۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz