Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

”کس نے توڑا ہے دل امی جان کا“

میری ماں نے قوم کیلئے بہت کچھ کیا مگر لوگوں نے اچھا سلوک نہیں کیا، شیخ حسینہ کے بیٹے کا واویلا
شائع 07 اگست 2024 09:21am

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے کہا ہے کہ میری امی نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ دیا، دن رات ایک کرکے اُسے ترقی سے ہم کنار کیا مگر قوم نے جو سلوک روا رکھا اُس نے اُن کا دل توڑ دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں سجیب واجد نے کہا کہ جو کچھ بھی بنگلہ دیش میں ہوا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میری امی کی تمام خدمات کو بھلادیا گیا۔ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تھا تب ملک کی حالت بہت خراب تھی۔ انہوں نے شبانہ روز محنت کی اور ملک کو مضبوط کیا۔

انڈیا ٹوڈے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں سجیب واجد نے مزید کہا ہے کہ میری امی کے بارے میں کہی جانے والی یہ بات بے بنیاد ہے کہ برطانیہ نے سیاسی پناہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ دراصل انہوں نے ابھی تک فیصلہ ہی نہیں کیا کہ جانا کہاں ہے۔ برطانوی حکومت سیاسی پناہ کی درخواست مسترد تو اُس وقت کرتی جب درخواست دی گئی ہوتی۔

سجیب نے کہا کہ جو کچھ بھی بنگلہ دیش میں ہوا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ ایسی تبدیلیوں سے ملک صرف پس ماندگی کی طرف جائے گا۔ اس وقت بنگلہ دیش سیاسی بے یقینی اور معاشی استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

SAJIB WAJID

INDIA TV INTERVIEW

SHEKH HASEENA WAJID