Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت پر مذاکرات کامیاب، ڈاکٹر یونس سربراہ ہوں گے

وزیراعظم ہاؤس میں بات چیت گھنٹوں جاری رہی
شائع 07 اگست 2024 07:39am
ڈاکٹر یونس
ڈاکٹر یونس

بنگلہ دیش میں مظاہروں کے ذریعے حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنماؤں اور فوج کے درمیان عبوری حکومت کے قیام پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

طلبہ تحریک کی جانب سے 15 رکنی وفد منگل کی شام وزیراعظم ہاؤس پہنچا جہاں اس کے صدر شہاب الدین، آرمی چیف وقار الزماں اور دیگر سروسز چیف کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔

بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ عبوری حکومت کی سربراہی نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کریں گے۔

طلبہ تحریک کے رہنما ناھد اسلام نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو فیصلوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ صدر نے اتفاق کیا ہے کہ ڈاکٹر یونس حکومت کی قیادت کریں گے جبکہ طلبہ تحریک نے حکومت میں شمولیت کے لیے 15 لوگوں کی فہرست دے دی ہے

صدر شہاب الدین کے سیکریٹری زین العابدین نے بھی ڈاکٹر یونس کے نام پر اتفاق کی تصدیق کی۔

Bangladesh

Bangladesh Interim Government

dr yunus