Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پاکستانی لبنان سے نکل آئیں، ترجمان دفترخارجہ نے ایڈوائزری جاری کردی

تمام پاکستانی تجارتی پروازوں کی دستیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان چھوڑ دیں، وزارت خارجہ
شائع 06 اگست 2024 11:48pm

مشرق وسطی پر جنگ کے بادل گہرے ہونے لگے۔ پاکستان نے بھی لبنان سے اپنے شہریوں کو واپس بلالیا ہے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان وطن واپس آجائیں۔

وزارت خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سفر سے گریز کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو خطے میں سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تاحکم ثانی لبنان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق لبنان میں مقیم تمام پاکستانی تجارتی پروازوں کی دستیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان چھوڑ دیں۔ جبکہ لبنان میں مقیم پاکستانی انتہائی محتاط رہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے ٹیلی فون، واٹس ایپ اور ای میل پر رابطے میں رہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ بیروت میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے نمبروں +961-81669488 اور+961-81815104 اور ای میل [email protected] کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

foreign office