Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پانچ دوائیں جو کسی کو بھی شریک حیات کو دھوکہ دینے پر مجبور کردیتی ہیں

ہائپر سیکشویلٹی ایک طبی مسئلہ ہے کو خواہشات یا رویے کو شدید متاثر کرتا ہے اور ان پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے
شائع 06 اگست 2024 11:37pm

ہزاروں عام دوائیاں ایسی ہیں جن کے سائیڈ ایفیکٹس کی ایک لمبی فہرست ہے، ان میں ضمنی اثرات میں اکثر وزن میں اضافہ، تھکاوٹ یا سر درد شامل ہوتا ہے۔ لیکن ہمارا دھیان بعض اوقات اس باریک پرنٹنگ پر نہیں جاتا جس میں ہمیں خبردار بھی کیا گیا ہوتا ہے کہ یہ دوائیں جنسی خواہش میں اضافہ یا ہائپر سیکشویلٹی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

ہائپر سیکشویلٹی ایک طبی مسئلہ ہے کو خواہشات یا رویے کو شدید متاثر کرتا ہے اور ان پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ ذہنی تناؤ یا صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے، آپ کے کام یا تعلقات پر اثر انداز ہوسکتا ہے، یہاں تک کہ آپ کو اپنے شریک حیات کودھوکہ دینے پر بھی مجبور کرسکتا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق ادویات لوگوں کو متعدد طریقوں سے متاثر کر سکتی ہیں، اور ان ادویات کو لینے والے ہر فرد کا تجربہ مختلف ہوتا ہے، لیکن ایک فارماسسٹ نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کچھ دوائیں ایسی ہیں جو آپ کی جنسی خواہش خطرناک حد تک میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

جب اس طرح کی خواہش کی بات آتی ہے تو بہت سے عوامل کارفرما ہوتے ہیں، جن میں جسمانی اور ذہنی صحت، طرز زندگی اور تعلقات شامل ہیں۔ لیکن حیاتیات یعنی جسم کے ہارمونز اور دماغ کی کیمسٹری اس میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جنسی ہارمونز جیسے ٹیسٹوسٹیرون اور ایسٹروجن، اور نیورو ٹرانسمیٹر جیسے ڈوپامائن اور آکسیٹوسن، لیبیڈو کو منظم کرتے ہیں، اس لیے ہارمونل تبدیلیاں یا دوائیں جو ان عوامل پر اثر انداز ہوتی ہیں مذکورہ خواہش کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر حسین احسن نے ڈیلی میل کو بتایا کہ کچھ دوائیوں کے سائیڈ ایفیکٹس میں اس قسم کی خواہش بڑھانا شامل ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ جسم کی کیمسٹری کے ساتھ تعامل کرتی ہیں۔

’مثال کے طور پر، ڈوپامائن ایگونسٹ جو دماغ میں ڈوپامائن ریسیپٹرز کو متحرک کر کے کام کرتے ہیں، اور چونکہ ڈوپامائن دماغ کے انعام اور لذت کے نظام سے گہرا تعلق رکھتا ہے، اس لیے یہ خواہش کو بڑھا سکتا ہے۔‘

شادی کے لیے دھوکہ دہی سے دوست نے لڑکے کا جنس بدل کر اسے لڑکی بنا دیا

Stimulants: Adderall, Concerta, Vyvanse

2021 میں Adderall کے لیے تقریباً 41 ملین نسخے لکھے گئے تھے اور ADHD کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے دیگر اسٹمیولینٹس بھی لاکھوں تھے۔

Adderall میں محرک ایمفیٹامین اور ڈیکسٹرو امیفیٹامین شامل ہیں، جو توانائی اور توجہ کو بڑھانے کے لیے جسم کے مرکزی اعصابی نظام پر کام کرتے ہیں۔

اسٹمیولینٹس دماغ میں محسوس کرنے والے ہارمون ڈوپامائن کے ساتھ ساتھ نوریپینفرین کو بڑھاتے ہیں، جو حوصلہ افزائی کو متاثر کرتا ہے۔

اس سے کچھ صارفین کو لیبیڈو میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن دیگر نے جنسی خواہش میں بہت زیادہ اضافے کی اطلاع دی۔

Sertraline

سرٹریلائن serotonin reuptake inhibitors (SSRIs) کی کلاس میں ہے، جو اضطراب، OCD، گھبراہٹ کے عوارض اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یہ اکثر لیبیڈو کے نقصان سے منسلک ہوتے ہیں، لیکن اس بات کے بڑھتے ہوئے شواہد موجود ہیں کہ یہ ہائپر سیکشویلٹی کو متحرک کر سکتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ SSRIs لینے والے مریضوں میں جنسی ضمنی اثرات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں، لیکن ان کی اطلاع کم ہے۔

ایک میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک 55 سالہ مرد سیرٹرولین لے رہا تھا، جس سے اس کی خواہشات میں اضافہ ہوا اور اس کے نتیجے میں ازدواجی زندگی میں انتشار پیدا ہوا۔

Aripiprazole

اس کا استعمال دماغی صحت کے بے شمار امراض کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے، بشمول ڈپریشن، بائی پولر ڈس آرڈر اور شیزوفرینیا، نیز ٹوریٹس سنڈروم اور آٹزم سے وابستہ رویے کے مسائل۔

یہ دوا دماغ میں ڈوپامائن کی سطح کو ریگولیٹ کرکے کام کرتی ہے اور ایک ضمنی اثر کے طور پر جنسی خواہشات کو بڑھاتی ہے۔

NDRIs: Zyban , Wellbutrin

انہیں اینٹی ڈپریسنٹ اور تمباکو نوشی کے خاتمے میں مدد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Zyban، اور اسی طرح کی دوائیں جیسے Wellbutrin، norepinephrine اور dopamine reuptake inhibitor (NDRI) ہے۔

ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ ’بہت سے دوسرے اینٹی ڈپریسنٹس کے برعکس جو جنسی خواہش کو کم کر سکتے ہیں، زیبن نیورو ٹرانسمیٹر جیسے نوریپینفرین اور ڈوپامائن کو متاثر کرتا ہے اور جنسی خواہش کو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔‘

یہ دماغ میں ان ہارمونز کی سطح کو بڑھا کر کام کرتا ہے اور اس میں فعال جزو bupropion ہوتا ہے۔

بریک اپ پر 10 سال قید کی سزا، نئے بھارتی قانون نے جوڑوں میں تشویش پھیلا دی

Pramipexole: Mirapex

ریسٹلیس لیگ سنڈروم (RLS) کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی یہ ایک عام دوا ہے، جوکہ ایک ایسی حالت ہے جو آپ کی ٹانگوں کو حرکت دینے کے لیے تقریباً ناقابلِ مزاحمت مجبوری کا باعث بنتی ہے۔ یہ پارکنسنز کی بیماری میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ Pramipexole ایک ڈوپامائن ایگونسٹ ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ دماغ میں ڈوپامائن کو متحرک کرتا ہے۔

اس کے کچھ ضمنی اثرات میں تھکاوٹ، متلی اور کمزوری شامل ہیں، لیکن ایک سنگین اثر جس کی لوگوں نے اطلاع دی ہے وہ نشہ آور اور زبردست جنسی رویہ ہے۔

اس دوا کو استعمال کرنے والے ایک 60 سالہ بوڑھے نے کہا کہ اس کے رویے نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ اس کے تعلقات کو متاثر کیا، انہوں نے کہا کہ ’میرے رویے کے نتیجے میں میری شادی ٹوٹ گئی… میری بیوی اور میں اب الگ ہو گئے ہیں۔‘

Medicine Side Effects

Stimulants

Sertraline

Aripiprazole

NDRIs

Pramipexole

hypersexuality

sexual fantasies

Cheating on Partner