Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

آلسیوں کیلئے بڑی خبر!!! گھر بیٹھے اولمپکس دیکھ کر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے

آسان فارمولا جو آج تک کوئی ڈاکٹر بھی نہیں بتا سکا
شائع 06 اگست 2024 10:51pm

سست افراد کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، وہ اپنے گھر کے صوفے پر بیٹھے اولمپکس گیمز دیکھتے ہوئے باآسانی اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔

برطانیہ کی لافبورو یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف ٹی وی پر اولمپکس دیکھنے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق، ناظرین 90 منٹ کی مدت میں 540 تک کیلوریز جلا سکتے ہیں۔ یعنی یہ 45 منٹ کی دوڑ کے برابر ہے۔

برطانوی توانائی کمپنی ای ڈی ایف نے ٹی وی پر کھیلوں کو دکھانے کے لیے صحت سے متعلق فوائد پر تحقیق کا آغاز کیا ہے۔

لافبورو یونیورسٹی یونیورسٹی میں کھیل کے ماہرین سائنسدان ڈاکٹر ڈیل ایسلنگر کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ٹیم نے ایک فارمولا بنایا، جسے ’جشن کی طاقت‘ کا نام دیا گیا۔ جشن کی طاقت سے مراد جس کھیل کو آپ دیکھنا پسند کرتے ہیں اسے دیکھ کر آپ پرجوش انداز میں کھیلوں کا مزہ لیں جس کے باعث آپ کچھ حد تک کیلوریز جلانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

یہ فارمولہ آپ کو ٹی وی پر کھیل دیکھنے کے دوران توانائی کے اخراج کا حساب لگانے میں مدد دیتا ہے۔

ای ڈی ایف کے مطابق اگر کوئی شخص فٹبال کا مداح ہے تو وہ فرد اُچھل کود کر کے، چیخنے چلانے سے، گول ہونے پر ہوا میں مکے چلانے کی سیلیبریشن کرتے ہوئے، فٹبال کے 90 منٹ کا پورا میچ دیکھنے کے ذریعے 540 کیلوریز جلا سکتا ہے۔

اگر کوئی ٹینس دیکھنے کا شوقین ہے تو وہ 3 گھنٹے تک صوفے پر بیٹھے تالیاں بجانے اور بھرپور انداز سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 432 کیلوریز تک جل سکتا ہے، جو کہ 60 منٹ کی سوئمنگ کے برابر ہے۔

سٹیکسٹر کی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ لگاتار دو گھنٹے آن لائن گیمنگ سے مرد حضرات 420 کیلوریز جلا سکتے ہیں، جب کہ خواتین گیمرز 472 کیلوریز گھٹا سکتی ہیں جو کہ ایک ہزار اٹھک بیٹھک کرنے کے برابر ہے۔

Olympics

Celebration

LOSE weight

TV Viewers

Burn Calories