Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلا دیش واقعات کے پیچھے بڑی وجہ ظلم ہے، بانی پی ٹی آئی

اب بھی وقت ہے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے، عمران خان
شائع 06 اگست 2024 10:31pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پی ٹی آئی وکیل رہنما انتظار پنجوتھ اور دیگر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، اس دوران عمران خان نے کہا کہ بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے بڑی وجہ ظلم ہے، اب بھی وقت ہے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انتظار پنجوتھہ نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا، اور ہدایت کی کہ پارٹی رہنما اور کارکن 13 اگست کی رات پاکستانی جھنڈے لے کر باہر نکلیں۔

انتظار پنجوتھ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے بڑی وجہ ظلم ہے۔ مہنگائی نے عوام کی معیشت کو کمزور کر دیا، بنگلہ دیش کے حالات بھی اسی وجہ سے خراب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جبر کی پالیسی کو ختم کیا جائے۔

بنگلہ دیش میں حکومت پاکستانی آئی ایس آئی نے تبدیل کرائی، بھارتی الزام 1748 طلبہ تحریک کے الٹی میٹم کے بعد بنگلہ دیش کی پارلیمان تحلیل کر دی گئی

وکیل رہنما کے مطابق بانی چیئرمین نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے، 9 مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس کا جواب عوام نے الیکشن میں دیا اور اب دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ تھا، اب بھی وقت ہے یہ فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔

بنگلہ دیشی فوج میں اکھاڑ پچھاڑ، حسینہ واجد کا قریبی جرنیل فارغ

انتظار پنجوتھ نے کہا کہ کرپشن پر بانی پی ٹی آئی کی پالیسی زیرہ ٹالرنس ہے، خیبر پختونخوا میں کرپشن پر کمیٹی بنا دی گئی وہ اس پر کام کرے گی، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا میں اچھا کام کر رہے ہیں۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Election 2024

BANGLADESH RIOTS