Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

تین مردوں سے 4 شادیاں کیں، جس میں عون چوہدری سے 2 شادیاں شامل ہیں، سابق اداکارہ نور

3 بچے ہیں اور تینوں کے والد عون چوہدری ہی ہیں، نور بخاری
شائع 06 اگست 2024 09:36pm

سابق اداکارہ نور بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بتایا ہے کہ انھوں نے تین مردوں سے چار شادیاں کیں، جس میں سیاست دان عون چوہدری سے 2 شادیاں بھی شامل ہیں۔

فلمی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی اداکارہ نور بخاری نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، اور لوگوں میں اپنی شادیوں سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے چار نہیں بلکہ تین مردوں سے شادیاں کیں لیکن لوگوں نے ان کی پانچ شادیاں بنا دی ہیں، جو کہ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عون چوہدری سے ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی لیکن ایک بار پھر عون چوہدری سے شادی کی جو ان کے حالیہ شوہر ہیں اور مجموعی طور پر یہ ان کی چوتھی شادی تھی۔ جب کہ عون چوہدری کے علاوہ انہوں نے دو مردوں سے دو شادیاں کی تھیں۔

نور بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ان کے تین بچے ہیں اور تینوں کے والد عون چوہدری ہی ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی فاطمہ ہے، جس کی عمر 11 سال ہے جبکہ دوسری بیٹی شہربانو 4 سال اور بیٹا محمد علی رضا ایک سال کا ہے۔

Aun Chaudhry

Love Marriage

Noor Bukhari