Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اطالوی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہوٹل کے بجائے پارک میں کیوں سو رہے ہیں؟ تصویر وائرل

تھامس سیکون ایک درخت کے نیچے سفید تولیے پر سوئے ہوئے تھے
شائع 06 اگست 2024 08:54pm

یوں تو پیرس اولمپکس نے اپنی افتتاحی تقریب سے ہی دنیا بھر کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے لیکن اس بار اطالوی اولمپک گولڈ میڈلسٹ کی تصویر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے سوئمر اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ تھامس سیکون کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ جس میں انہیں اولمپک ولیج کے اندر ایک پارک میں سوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سعودی ایتھلیٹ راؤر حسین علی رضا نے ایک درخت کے نیچے سفید تولیے پرسوئے ہوئے تھامس سیکون کی تصویر پوسٹ کی، جس میں اس مقام کو اولمپک ولیج کے اندر ٹیگ کیا گیا تھا۔

پیرس اولمپکس: جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

تفصیلات سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ 100 میٹر بیک اسٹروک میں طلائی تمغہ جیتنے والے اطالوی تیراک نے پہلے بھی سرِ عام اولمپک ولیج میں رہائش کے بارے میں شکایت کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا اولمپک ولیج میں کوئی ایئر کنڈیشننگ نہیں ہے، بہت گرمی ہے اور کھانا بھی اچھا نہیں ہے۔

تھامس سیکون نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے کھلاڑی ان وجوہات کی وجہ سے یہاں سے کئی اور منتقل ہوگئے ہیں، میں بہت تھکا ہوا تھا اور دن رات اس بستر پر سونا انتہائی مشکل ہے جہاں گرمی اور شور کا مقابلہ کرنا پڑتا ہو۔

دوسری جانب کھلاڑی کی اس شکایت پر اطالوی ٹیم نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

جبکہ اس حوالے سے اطالوی اولمپک گولڈ میڈلسٹ تھامس سیکون کا بیان بھی سامنے آگیا کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر دیکھ کر حیران ہو گیا ہوں ، مداح پریشان نہ ہو وہ بس ایک چھوٹی سی نیند تھی جو میں نے پارک میں پوری کی ۔

بہت پر امید ہوں کہ فائنل میں اچھا رزلٹ دوں گا، ارشد ندیم

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں شدید گرمی کے باعث مناسب ایئر کنڈیشننگ نہ ہونے کے سبب ایتھلیٹس کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

paris olympics

olympic athlete

paris olympics 2024