Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلا دیش احتجاج میں ویرات کوہلی کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے

ویڈیو نے تیزی سے صارفین کی توجہ حاصل کرلی
شائع 06 اگست 2024 07:42pm

بنگلا دیش میں جاری مظاہروں کے دوران بھارتی لیجنڈری بیٹر ویرات کوہلی کے ہمشکل کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہمشکل کو بنگلا دیشی مظاہرین کے درمیان دیکھا گیا جو ہو بہ ہو انہی کی طرح مشابہت رکھ رہا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی کے ہم شکل ایک شخص کو بنگلادیشی نوجوانوں نے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے اور وہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ نعرے بلند کر رہے ہیں۔

ویرات کوہلی کے ہم شکل شخص نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگلورو کی کیپ بھی پہن رکھی رکھی تھی۔

پہلی نظر میں دیکھنے سے یہ خیال آیا کہ یہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہی ہیں جو بنگلادیشی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ویڈیو 5 اگست کو سامنے آئی جب حسینہ واجد کی جانب سے مستعفی ہونے اور بھارت فرار ہونے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد بنگلادیشی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر جشن منانے کے لیے نکل آئی تھی۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

virat kohli

Bangladesh

Bangladesh Protest

Video Viral

LOOK ALIKE