Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایلون مسک نے ترک شوٹر یوسف کی گولی چلانے کے بعد ان دیکھی ویڈیو شئیر کردی

جیب میں ایک ہاتھ ڈال کر ہدف کا نشانہ لینے والے تر کھلاڑی نے ایلون مسک کو بھی متاثر کردیا
شائع 06 اگست 2024 06:57pm

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے پیرس اولمپکس سے مشہور ہونے والے معروف ترکش شوٹر یوسف ڈیکیک کی ان دیکھی ویڈیو شئیر کردی۔

واضح رہے 51 سالہ یوسف ڈیکیک نے پیرس اولمپکس 2024 میں مکسڈ 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا، ساتھ ہی ان کا شوٹنگ کا ’کول اسٹائل‘ بھی سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنا۔ یوسف ڈیکیک کی خاصیت یہ ہے کہ وہ دیگر شوٹرز کی طرح سیفٹی گیجٹس کا استعمال کیے بغیر صرف جیب میں ایک ہاتھ ڈال کر نشانہ بازی کی مہارت رکھتے ہیں۔

ہٹ مین یا قدرتی شوٹر؟ اولمپکس میں جیب میں ہاتھ ڈال کر شوٹنگ کرنے والے ترک کھلاڑی کے چرچے

وہیں یوسف ڈیکیک کی مہارت کے چرچے ایلون مسک تک جا پہنچے جس کے بعد انہوں نے ترکش شوٹر کی اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر مبنی ایک ویڈیو شئیر کی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ سوچنے پر مجبور ہوئے کہ انہوں نے مقابلہ جیتنے کے بعد شراب کب پی؟

ایلون مسک نے مذکورہ ویڈیو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شئیر کی جس میں دیکھا گیا کہ یوسف ڈیکیک اپنے ہدف کا نشانہ لگاتے ہیں بعد ازاں اے آئی کی مدد سے ان کی بندوق ایک بیئر (شراب کی بوتل) میں تبدیل ہوجاتی ہے جس کے بعد انہیں گھونٹ لیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے بھی کیے۔

واضح رہے سنہ 1973 میں پیدا ہونے والے یوسف ڈیکیک نے سال 2008 سے اولمپک گیمز میں باقاعدہ حصہ لینا شروع کیا تھا۔

Elon Musk

Video Viral

paris olympics 2024

Yusuf Dikec