Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی نجومی نے شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کی پیشگوئی دو سال پہلے کردی تھی

اس حوالے سے انہوں نے پرانی پوسٹ کی اسکرین شاٹ بھی شئیر کیے
شائع 06 اگست 2024 06:25pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے والی عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے سے متعلق ایک بھارتی خاتون نجومی نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شروتی دویدی نامی بھارتی علم نجوم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جولائی 2024 میں بنگلا دیش میں آنے والے انقلاب اور شیخ حسینہ واجد کے زوال کی پیش گوئی بہت پہلے کردی دی تھی جس کا ثبوت بھی موجود ہے۔

حسینہ واجد کیلئے برطانیہ کے دروازے بند، امریکی ویزا بھی منسوخ، بھارت میں قیام کی تصدیق

ایکس پر شروتی دویدی نے فروری 2022 کی پوسٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف ذریعہ ہوں کرنے والے کام اوپر والے کے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے سال 2022 میں مزید بڑی پشگوئیوں کے اسکرین شاٹس شئیر کیے۔

انہوں نے 2022 میں بتایا تھا کہ جولائی 2024 کے بعد انڈیا کے حالات میں بڑی تبدیلی آئے گی، ستاروں کی چال بندلنے والی ہے۔ جولائی 2024 کے بعد بھارت کی شمال مغربی اور پاک بھارت سرحد پر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، انہوں نے بیرونی مداخلت کی جانب بھی اشارہ کیا تھا۔

شروتی دویدی نے بنگلا دیش کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے ڈر ہے کہ بنگلا دیش میں انقلاب آسکتا ہے اور جولائی 2024 کے بعد حسینہ واجد کے زوال کا امکان ہے۔

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid