Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلوان خاتون نے لائیو پروگرام کے دوران فضا علی کو کندھوں پر اٹھا لیا

یہ مناظر سوشل میڈیا پر ناصرف وائرل ہیں بلکہ اس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں
شائع 06 اگست 2024 05:59pm
تصویر بشکریہ انسٹاگرام/ گوگل
تصویر بشکریہ انسٹاگرام/ گوگل

معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کے پروگرام سے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کر مرکز بنتی ہیں، وہیں ان کے پروگرام سے ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ فضا علی کے پروگرام میں پاکستان کی معروف پاور لفٹر کھلاڑی اور گولڈ میڈلسٹ بہنوں کو مدعو کیا گیا۔

اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی

میزبان نے ان تینوں پاور لفٹر بہنوں کا تعارف کروایا، ساتھ ہی ان تینیوں کھلاڑیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

پاور لفٹوں بہنوں کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے کیرئیر میں والدین کا بہت اہم کردار رہا ہے، والد نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی جب کہ والدہ نے بھی ان کی کامیابی کے لیے بھرپور دعائیں کیں۔

مارننگ شو کے دوران جہاں ان بہنوں کی کہانی نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا وہیں لائیو ٹی وی پر ایک بہن نے اداکارہ فضا علی کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔

یہ مناظر سوشل میڈیا پر ناصرف وائرل ہیں بلکہ اس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں پاور لفٹر کھلاڑی، ورونیکا سہیل نے ناصرف اداکارہ کو اپنے کندھوں پر اٹھایا بلکہ اسکواٹس بھی لگائے ہیں۔

fiza ali

Video Viral

program host

power lifter sisters