Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحت خراب یا نشے کی حالت میں دھت.. ونود کامبلی کی ویڈیو پر صارفین حیران

ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوگئی
شائع 06 اگست 2024 05:57pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی کے سابق کرکٹر ونود کامبلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی حالت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ونود کامبلی گزشتہ کئی ماہ سے طبی مسائل کا شکار ہیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے انکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی کرکٹر محمد شامی خودکشی کرنے پر مجبور؟

ونود کامبلی کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک پر ایک صارف نے شئیر کی جو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی کو لوگ سہارا دیکر لے جارہے ہیں، وہ کافی مشکل سے چل پا رہے تھے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ونود کامبلی نشے کی حالت میں تھے تو کچھ صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ وہ صحت کے مسائل ہونے کی وجہ سے ٹھیک سے چل نہیں پا رہے۔

اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی کہ ونود کامبلی کے ساتھ کیا مسائل درپیش ہیں تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

VINOD KAMBLI

Video Viral

ex indian cricketer