Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، بیرسٹر گوہر

دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 06 اگست 2024 05:56pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے۔

بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ گیٹ پر ملاقات ہوئی، جس میں بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت دی۔ جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں، عمران خان سے ملاقات میں دیر کس بات کی۔

توشہ خانہ نیا ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی سے نیب ٹیم کی تفتیش

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے۔

شیر افضل مروت کو حریف جماعت سے شمولیت کی دعوت

انھوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی۔

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Ali Khan