Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش میں نگراں حکومت کی قیادت کے لیے طلبا نے نام دے دیا

135 ہلاکتوں کے بعد کرفیو ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے
شائع 06 اگست 2024 05:10pm

بنگلہ دیش کے طلبا تحریک نے نگراں حکومت کے لیے نام تجویز کردئے ہیں، طلبا کی جانب سے نوبل انعام یافتہ یونس کو نگراں حکومت کی قیادت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

طلبا تحریک کے رابطہ کار ناہید اسلام نے وڈیو بیان میں نام تجویز کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پروفیسر یونس سے پہلے ہی بات کر چکے ہیں، انہوں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے رضامندی دے دی ہے۔

ناہید اسلام نے بنگلادیشی صدر سے جلدازجلد عبوری حکومت کی تشکیل کی اپیل کی ہے۔

بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار

خیال رہے کہ بنگلادیش میں تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں اور گزشتہ 17 دنوں سے نافذ کرفیو صبح 6 بجے ختم ہوچکا ہے۔

شیخ حسینہ کے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل جو ہنگامہ آرائی ہوئی اس میں پولیس کی فائرنگ، ہجوم اور آتش زنی سے 135 افراد ہلاک ہوئے۔

حسینہ واجد کیلئے برطانیہ کے دروازے بھی بند، بھارت میں قیام کی تصدیق

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پولیس سے جھڑپوں میں ساور اور دھامرئی میں 18 افراد ہلاک ہوئے، دارالحکومت کےعلاقے اترا میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

شہری لباس میں ملبوس افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کی، یہ گولیاں اترا ایسٹ پولیس اسٹیشن سے چلائی گئیں، جوابی کارروائی میں مشتعل افراد نے تھانے کو آگ لگا دی۔

حبی گنج میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم سے 6 افراد ہلاک ہوئے، جیسور کے ہوٹل کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔

مختلف اسپتالوں نے ڈھاکہ میں 78 اموات کی تصدیق کی۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے اقتدار میں آخری لمحات کی کہانی سامنے آگئی

اس کے علاوہ سابق وزیر ٹیلی کمیونیکیشن جنید احمد کو ائیرپورٹ سے بھارت فرار ہونے کی کوشش میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بنگلادیشی ایڈیشنل اٹارنی جنرل شیخ محمد مرشد نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

Bangladesh

Nobel laureate Muhammad Yunus

Bangladesh Interim Government

Naheed Islam