Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلہ دیشی فوج میں اکھاڑ پچھاڑ، حسینہ واجد کا قریبی جرنیل فارغ

کس جنرل کو کونسا عہدہ دیا گیا؟
شائع 06 اگست 2024 04:59pm

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے ملک سے فرار اور آرمی کے ٹیک اوور کئے جانے کے بعد بنگلہ دیشی فوج کے اعلیٰ عہدوں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، فوج نے حسینہ واجد کے قریبی جرنیل کو فارغ کردیا ہے۔

منگل کو بنگلہ دیش کی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ڈائریکٹوریٹ (آئی ایس پی آر) نے ایک پریس ریلیز میں اطلاع دی کہ آرمی چیف نے بنگلہ دیشی فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل کرتے ہوئے میجر جنرل ضیاءالاحسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

حسینہ واجد کیلئے برطانیہ کے دروازے بھی بند، بھارت میں قیام کی تصدیق

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سیف عالم کو وزارت خارجہ، لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان کو جی او سی آرمی ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل احمد تبریز شمس چودھری کو کوارٹر ماسٹر جنرل آف آرمی، لیفٹیننٹ جنرل میزان الرحمان شمیم ​​کوچیف آف آرمی جنرل سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کی شیر پور جیل سے 500 سے زائد قیدی فرار

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل محمد شاہین الحق کمانڈنٹ این ڈی سی اور میجر جنرل اے ایس ایم رضوان الرحمٰن کی بطور ڈائریکٹر جنرل این ٹی ایم سی تقرری کی گئی ہے۔

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid

Major General Ziaul Ahsan