Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجیش کھنہ کو اداکارہ ممتاز کی کون سی بات اپ سیٹ کر دیتی تھی؟

اداکارہ نےایک انٹرویو میں کھل کر بتا دیا
شائع 06 اگست 2024 03:47pm
ہندوستان ٹائمز
ہندوستان ٹائمز

ساٹھ اور ستر کی دہائی کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک راجیش کھنہ اور ممتاز کی تھی۔ دونوں کی کئی فلموں نے باکس آفس پر زبر دست بزنس کیا تھا۔ لوگ انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔

اداکارہ ممتاز نے ایک انٹرویو میں لیجنڈری اداکار راجش کھنہ کے ساتھ اپنی حقیقی زندگی کے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔اس انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ،کہ انکے دیگر ْہم عصروں مردوں کے ساتھ کام کرنا ان کے ساتھی اداکارکواپ سیٹ کر دیتا تھا۔

مادھوری ڈکشت اب ایکشن اور تھرلر کے درمیان قدم رکھنے کو تیار

انہوں نے راجش کھنہ کی انکے ساتھوابستگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ،جب میں دھرمیندر جی یا دیو (آنند) صاحب جیسے دوسرے ہیروز کے ساتھ فلمیں سائن کرتی تھی تو وہ اپ سیٹ ہو جاتے تھے۔ لیکن انہوں نے دوسری ہیروئنوں کے ساتھ کام کیا، اور میں نے کبھی برا نہیں مانا۔ انہوں نے سوچ لیا تھا کہ وہ میرے مالک ہیں۔ لیکن کوئی بات نہیں، اس کا مطلب یہ تھا کہ انہوں نے میری دیکھ بھال کی،’’ ممتاز نے کہا۔

ممتاز نے شرمیلا ٹیگورکے متعلق بھی کہا کہ،میرا موازنہ اکثرمیری ایک اور ساتھی اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے کیا جاتا تھا، لیکن میں نے ان کے ساتھ کبھی کوئی برا سلوک نہیں کیا، میں نے ہمیشہ ان کی عزت کی ۔ وہ مجھ سے کہیں زیادہ تعلیم یافتہ اور نفیس ہے۔ میں نے آٹھ سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا، لہذا میں نے کام سے سب کچھ سیکھا۔ شرمیلا ہو یا کوئی اور ہیروئن، مجھے ان کے ساتھ بات چیت کرنے کا کبھی وقت نہیں ملا۔ یہ خدا کا فضل تھا کہ کاکا (راجیش کھنہ) کے ساتھ میری ایک بھی فلم فلاپ نہیں ہوئی۔ جب کہ شرمیلا جی نے ان کے ساتھ فلاپ فلمیں بنائی تھیں۔

ممتاز اور راجیش کھنہ کی ہٹ فلموں میں دو رستے، بندھن ، سچا جھوٹا،دشمن، اپنا دیش ، روٹی ، آپ کی قسم اور پریم کہانی شامل ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle

indian film