Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ونزویلا کے صدر نے لائیو آکر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

صدر نکلوس ماڈورو کی جانب سے واٹس ایپ پر الزام عائد کیا گیا ہے، ساتھ ہی متبادل ایپس بھی بتا دیں
شائع 06 اگست 2024 03:19pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب

ونزویلا کے صدر نے حال ہی میں لائیوویڈیو کے دوران موبائل فون سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کردیا ہے، ساتھ ہی شہریون اور چاہنے والوں کو واٹس ایپ چھوڑنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ونزویلا کے صدر نکولس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے وہ واٹس ایپ ڈیلیٹ کر رہے ہیں اور متبادل کلے طور پر ٹیلی گرام اور وی چیٹ کا استعمال کرنے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر نکولس کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ واٹس ایپ کو مستقل طور پر تُرک کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں واٹس ایپ سے اپنے تمام تعلقات ختم کر رہا ہوں کیونکہ واٹس ایپ ونزویلا کو دھمکانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ میں مستقل طور پر اپنے فون سے واٹس ایپ کی ایپ ڈیلیٹ کر رہا ہوں۔

بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کو برخاست کرنے کا فیصلہ، ہماری تجویز کے بغیر عبوری حکومت قبول نہیں، طلبہ تحریک کا اعلان

ساتھ ہی صدر نکولس نے لائیو ویڈیو میں اپنے موبائل فون سے ایپ کو ڈیلیٹ/ ان انسٹال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ واٹس ایپ کے متبادک کے طور پر ٹیلی گرام اور وی چیٹ کو فوقیت دیں گے۔

اس سے قبل صدر نکولس کی جانب سے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ونزویلا مخالف مواد اور نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ صدر کے مطابق ملک میں جاری احتجاج کو ہوا دینے میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک مدد فراہم کر رہا ہے۔

اسرائیل پر حملہ: روس کی ایران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

واضح رہے ونزویلا میں رواں سال ہونے والے انتخابات میں صدر نکولس ماڈورو نے جیت کا اعلان کیا تھا، تاہم اپوزیشن اور دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے ملک میں حالات کشیدہ ہیں۔

WhatsApp

Instagram

social media

VENEZUELA

Nicolás Maduro

wechat