Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

خلیج بنگال سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، مزید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی
شائع 06 اگست 2024 02:44pm

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

سندھ، بلوچستان،خیبرپختونخوا، جنوبی/بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشر قی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد، قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

انتباہ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور خیرپور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

کراچی میں منگل کو بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، ساہیوال، چنیوٹ، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، صوابی، نوشہرہ، مردان، پشاور اور باجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خضدار، لسبیلہ، آواران، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، مستونگ، سبی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی،جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، قلات، تربت اور پنجگور میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران ژوب، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، بارکھان، جھل مگسی اور سبی میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، خیر پور، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، دادو، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، جامشورو، کراچی اور حیدرآباد میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران سکھر، شکار پور، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ اور جامشورو میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کے کون کون سے شہروں میں مزید بارش ہوسکتی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے 10 یا 11 اگست کو بارش برسانے والاسسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوگا، 12 اگست سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید بارش کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کاسبب بننے والا سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری 18 ملی میٹر رحیم یار خان 17 چکوال 12 اور جوہرآباد میں بھی 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، مون سون بارشوں کا اسپیل 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں، رواں سال مون سون سیزن میں 54 شہری جاں بحق اور141 زخمی ہوئے، آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جا رہی ہے۔

احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے، کمزور اور بوسیدہ عمارتوں میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں،ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائین 1129 پر رابطہ کریں۔

اسلام آباد

PDMA

Karachi Rain

monsoon rains

rainy weather

Rain prediction

PDMA PUNJAB

HEAVY RAINS EXPECTED