Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

50 سال میں کوئی بھی اسمبلی آئینی اور قانونی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی، خواجہ آصف

اسمبلیوں کو پیک اپ کر کے ختم کردیا جاتا تھا۔ وزیردفاع کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
شائع 06 اگست 2024 02:42pm

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 50 سال میں کوئی بھی اسمبلی آئینی اور قانونی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی، اسمبلیوں کو پیک اپ کر کے ختم کردیا جاتا تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو اپنے آئین میں تبدیلی کی، ہمارا کشمیر پر 75 سال سے مؤقف بالکل واضح ہے، پاکستان نے کشمیر کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، کشمیری بھائیوں نے بھی ہزاروں قربانیاں دی ہیں، پوری قوم کشمیر سے متعلق متفق ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمدنہیں ہورہا، ہماری کمٹمنٹ خون سے لکھی گئی ہے، فلسطین اور کشمیر میں ہزاروں لوگ شہید ہورہے ہیں، اس مسئلے کو سپورٹ نہیں کرسکتے تو اس کی نفی بھی نہ کریں۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کا بل کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

خواجہ آصف کا بنگلہ دیش میں مجیب الرحمان کے مجمسہ کی توڑ پھوڑ پر عمران خان کیلئے پیغام

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، فلسطین میں بھی لاکھوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کا کام آئین بنانا نہیں آئین کی تشریح کرنا ہے، ادارے ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت کریں گے تو مسائل بڑھیں گے، جمہوریت کا سفرجاری رہنا چاہیئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے اس پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس دیے، کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہوتی ہے، ملک میں 50 سال میں کوئی بھی اسمبلی آئینی اور قانونی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی، اسمبلیوں کو پیک اپ کر کے ختم کردیا جاتا تھا۔

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

National Assembly

Election Amendment Act