Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شویتا بچن ایشوریا کی کس عادت سے نفرت کرتی ہیں

شویتا بچن کی جانب سے سالگرہ کی انسٹاگرام پوسٹ میں ذو معنی تبصرہ کیا تھا
شائع 06 اگست 2024 01:09pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

ایشوریا رائے کی بچن خاندان کی علیحدگی اور شوہر سے طلاق کی افواہ جہاں زور پکڑ رہی ہے، وہیں نند اور بھابھی کے درمیان تعلقات بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شویتا بچن کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں شویتا ایشوریا رائے سے متعلق اظہار خیال کرتی دکھائی دیں۔

کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں اداکار ابھیشیک بچن اور بہن شویتا بچن مدعو تھی، جہاں دونوں کی نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر سوال کیے گئے۔

شویتا کی جانب سے ایشوریا کی ایک عادت کی جانب توجہ دلاتے اور تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں بھابھی کے فون کالز اور میسجز کا ہر بار جواب دینے کی عادت سے چڑ ہے، وہ اداکارہ کی وقت کی پابندی کو برداشت کرتی ہیں۔

ساتھ ہی کرن نے سوال کیا کہ ایشوریا اور ابھیشیک میں سے بہترین اداکار کون ہے، جس پر شویتا نے جھٹ سے جواب دیا ”ابھیشیک“۔

واضح رہے رواں سال فروری میں شویتا کی جانب سے ذو معنی پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں ابھیشیک بچن کی سالگرہ کی تصویر موجود تھی، اس میں شویتا کی جانب سے لکھنا تھا کہ مادہ بھیڑیا ہر اس چیز کے لیے آگے بڑھے گی، جو اسکی بہتر کے لیے ہو۔

شویتا کا انسٹاگرام پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے ہمیں بھیڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے، یا ممکن ہے ہم میں سے بیشتر سیکھ چکے ہوں۔

شویتا کے اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ نند اور بھابھی کچھ اچھا نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا صرف اولاد کی وجہ سے ایک ساتھ ہیں، دونوں کے درمیان مسائل کافی عرصے سے ہیں، تاہم اب مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔

Instagram

Bollywood actress

Divorce

Abhishek Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan

shweta bachchan