مہنگے فیشیل کی بجائے سستی رائس کریم چہرے پر لگائیں
بدلتا ہوا موسم جلد کو بھی متاثر کرتا ہے۔ چاہے وہ گرمی کا ہو یا، خزاں کا ہو یا پھر بہار کا۔ اس سلسلے میں کورین شیشے کی جلد حاصل کرنے کے لیے خواتین کورین اسکن کیئرروٹین کو اپناتی ہیں۔ کورین طریقے سے جلد کی دیکھ بھال کے لیے عموما قدرتی چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کوریائی جلد کی دیکھ بھال میں چاول ایک اہم عنصر ہے ، جسے جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ کیونکہ چاولوں میں فینولک مرکبات، بیٹین، اس کولین، ٹڑائیسن اور چاول کی چوکر ہوتے ہیں ، جو کہ اینٹی ایجنگ، اینٹی انفلامیٹری، وائٹنگ، فوٹو پروٹیکٹیو اور موئسچرائزنگ ایجنٹ ہیں۔ ایسی صورت میں آپ اس کی کریم بنا کر چہرے پر استعمال کر سکتی ہیں۔ یہ کریم جلد کے بند مساموں کو کھولنے میں مدد دیتی ہے۔ کیل مہاسوں کو دور کرتی ہے، چہرے سے داغ دھبے اور جھائیاں مٹاتی ہے ، آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کر کم کر سکتی ہے۔ لیکن خیال رہے کہ یہ کریم صرف تین سے چار دن تک قابل استعمال ہو تی ہے۔
گھر میں رائس کریم بنانے کا طریقہ
اس کے لیے اپ کو چا ہیے
- ابلے ہوئے چاول
- ایلو ویرا جیل، 4 کھانے کے چمچ
- شہد، 2 کھانے کے چمچ
سب سے پہلے ابلے ہوئے چاولوں کو اچھی طرح پیس کر لیں۔ اب اس میں ایلوویرا جیل، اور شہد ڈال دیں۔ پھر انیہیں آپس میں ملا کرفریج میں رکھ دیں۔ آپ اسے روزانہ استعمال کر سکتی ہیں۔
اگر آپ کے پاس ایلوویرا جیل دستیاب نہیں ہے ،تواس کی بجائےکھیرے کا رس بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ کریم صبح کےوقت لگانی چاہیے، اسے استعمال کرنے سے پہلے اپنا چہرا اچھی طرح دھو لیں۔ سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لیے اسے آنکھوں کے نیچے لگانا مت بھولیں۔اس کریم کی ایک موٹی تہہ چہرے پر لگانا کا فی ہے۔
Comments are closed on this story.