Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایچ ای سی کی نااہلی: بیرون ملک اسکالر شپ پر پڑھنے جانے والے 97 طلبہ فرار

مختلف اسکالرشپ پروگرام میں ایک ارب 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا گیا
شائع 06 اگست 2024 12:35pm

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نااہلی، کمزور پالیسی یا پھر بندربانٹ، بیرون ملک اسکالر شپ پر پڑھنے جانے والے 97 طلبہ فرار ہوگئے، طلباء یورپ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا پڑھنے گئے تھے۔

بیرون ملک اسکالرشپ پروگرام کے نام پر طلبہ مفرور اور ناہندہ نکللے، مختلف اسکالرشپ پروگرام میں ایک ارب 55 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا گیا۔

بیرون ملک اسکالرشپ پرپڑھنے جانے والے97 طلبہ بھاگ گئے، اوورسیز اسکالرشپ فیز ٹو کے 70 طلبہ فرار ہوگئے جبکہ طلبا یورپ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا پڑھنے گئے تھے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے افغان شہریوں کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کردیا

برطانیہ میں اسکالرشپ پرتعلیم حاصل کرنے کیلئے کیسے اپلائی کریں

’طالبان نے اسکالر شپ پانے والی طالبات کو دبئی جانے سے روک دیا‘

یورپ اسکالرشپ پر 83 کروڑ تعلیمی اخراجات ادا کیے گئے، امریکا جانے والوں کے لیے 7 کروڑ 49 لاکھ ادا کیے گئے، برطانیہ جانے والے طلبہ کے لیے 17 کروڑ سے زائد ادا کیے جبکہ 70 طلبہ کے سفری اخراجات پر77 لاکھ خرچہ آئے۔

اس کے علاوہ ہارڈ شپ فیز ون ماسٹر ڈگری اسکالرشپ کے 19طلبہ غائب ہوگئے، پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے 5 طلبہ بھاگ گئے جبکہ فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کے 3 طلبہ فرار ہوگئے۔

اسلام آباد

HEC

Higher Education Commission

SCHOLARSHIP

Scholarships Abroad

foreign countries

student scholarship