Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نور بخاری نے اپنی شادیوں اور بچوں کی تفصیلات شیئر کردیں

اسلام کی خاطرشوبز چھوڑکر مداحوں کو حیران کر دیا
شائع 06 اگست 2024 11:09am

نور بخاری سابق پاکستانی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کردیا تھا۔ وہ چودہ سال کی تھیں، جب انہوں نے فلموں کے ذریعے اداکاری شروع کردی تھی۔ نور نے اداکاری کے علاوہ ، فلموں کی ہدایت کاری بھی کی ہے اور متعدد ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی کام کیا ہے۔

نور بخاری اپنی شادیوں اور ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ حال ہی میں نورکی زندگی نے ایک نیا رخ موڑ لیا ہے۔ انہوں نے اسلام کے لیے شوبز چھوڑ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ اس کے علاوہ نور نے اپنی بچوں کے والد سے ہی دوسری شادی کی ہے اور اب وہ اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ ایک مطمئن اور پرسکون زندگی گذار رہی ہیں۔

متھیرا کا شادی کیلئے لڑکی نہ ملنے پر پاکستانی لڑکوں کو اہم مشورہ

حال ہی میں نورنے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نےاپنی شادیوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنے بچوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔

جب نور بخاری سے پوچھا گیا کہ ان کی پہلی شادی کب ہوئی تھی توان کا جواب تھا کہ، مجھے یاد نہیں کہ میری پہلی شادی کب ہوئی تھی، میں یاد بھی نہیں رکھنا چاہتی۔ میری تمام شادیاں محبت کی تھیں، میرے ذہن میں پچھلاسب کچھ دھندلا ہو گیا ہے۔ الحمدللہ میں اپنی موجودہ شادی میں خوش ہوں۔

لوگوں نے میری متعدد شادیوں کے بارے میں افواہیں پھیلائی ہیں، مجھے پرواہ نہیں ہے اگر وہ کہیں کہ میں نے دس شادیاں کیں، ویسے میں نے دو شادیاں کیں۔ نور بخاری نے صاف الفاظ میں بتا دیا۔

بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے تین بچے ہیں اور وہ میرے شوہر عون چوہدری سے ہی ہیں۔ میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ سب سے بڑی بیٹی فاطمہ 11 سال کی ہے، شہربانو 4 سال کیاور محمد علی رضا ایک سال کا ہے۔

لوگوں کا آپ کی دوبارہ شادی پر کیسا ردعمل ہوتا ہے، نور نے کہا کہ لوگ میری دوبارہ شادی دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ، خصوصا بچوں کے لیے کہ بچوں کو ان کے حقیقی باپ کا پیارمل گیا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

filmi actress