Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

20 سال سے میکسیکو پولیس میں تعینات اہلکار امریکا کو انتہائی مطلوب ملزم نکلا

امریکی پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی
اپ ڈیٹ 06 اگست 2024 11:41am
تصویر بذریعہ: امریکی میڈیا/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: امریکی میڈیا/ انٹرنیٹ

حال ہی میں اشتہاری قرار دیے گئے ملزم کو امریکی پولیس نے میکسیکو سے گرفتار کرلیا ہے، تاہم یہ کیس اپنی نوعیت کا حیران کن اور منفرد کیس سامنے آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں اشتہاری قرار دیا گیا ملزم انتونیو ریانو امریکہ سے فرار تھا، جبکہ اب اسے میکسیکو سے گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی مارشل سروس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل 62 سالہ انتونیو کو جمعرات کے روز میکسیکو کے شہر زاپوتتلان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتونیو میکسیکو کے پولیس ڈپارٹمنٹ میں بطور مقامی پولیس افسر کام کر رہے تھے، جسے امریکی پولیس ایجنسی کو بھی حیران کردیا۔

امریکی صدر کو قتل کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس آنے والا بھارتی نوجوان گرفتار

ایجنیس کی جانب سے کہنا تھا کہ جب ریانو کو گرفتار کیا گیا تو وہ بطور پولیس افسر کام کر رہے تھے، اتونیو ریانو 2004 سے اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں، جن پر 25 سالہ بنجامن بیکارا کو ریاست اوہائیو کے بار کے باہر قتل کا الزام تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد تحقیقات کے دوران انتونیو کے باتھ روم سے اسلحہ برآمد ہوا تھا، جس سے نوجوان کو قتل کیا گیا۔

mexico

Arrested

US police

Antonio Riano

fugitive