صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، بنگلادیش کا واقعہ جعلی حکومت کے لیے ایک ٹریلر ہے، شیخ حسینہ واجد کی طرح شریف خاندان بھی تیاری کریں۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوابی جلسے نے مخالفین کے اوسان خطا کیے ہیں، جلسے نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے جعلی حکومت کو آخری وارننگ دی۔
بیرسٹر سیف نے نے کہا کہ جعلی حکومت سوچ لے یہ مجمع اسلام آباد کا رخ کر لے تو کیا ہوگا، صوابی سے اسلام آباد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے، جعلی حکومت کے نمائندوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اس عوامی طوفان کی لہریں اسلام آباد کے ایوانوں سے ٹکرائیں گی جس سے جعلی سلطنت فاش فاش ہوگی۔
بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر بھارت فرار، فوج نے عبوری حکومت کا اعلان کردیا
بنگلہ دیشی وزیراعظم کے اقتدار میں آخری لمحات کی کہانی سامنے آگئی
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کا واقعہ جعلی حکومت کے لئے ایک ٹریلر ہے، شیخ حسینہ واجد کی طرح شریف خاندان بھی تیاری کریں، پی ٹی آئی صوابی جلسے نے مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے پر مہر تصدیق ثبت کردی، پاکستانی عوام نے فیصلہ دے دیا کہ وہ اب بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، اس عوامی طوفان کی لہریں اسلام آباد کی ایوانوں سے ٹکرائیں گی جس سے جعلی سلطنت فاش فاش ہوگی، شریف خاندان ایک بار پھر لندن بھاگنے کی تیاری کر لیں۔
Comments are closed on this story.