Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چند آسان اقدام سےکپڑوں سے ڈیوڈرنٹ دھبوں کو کیسے دور کیا جائے؟

زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں سے ایک صاف ستھرے اور اجلے اجلے کپڑے پہننا ہے
شائع 06 اگست 2024 10:52am

کہتے ہیں ”کھاو من بھاتا ، پہنو جگ بھاتا“ کیونکہ ہم جو کچھ پہنتے ہیں، وہ ہماری شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اور ہمیں خوشی بھی عطا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں سے ایک صاف ستھرے اور اجلے اجلے کپڑے پہننا ہے، جس میں ہم نہ صرف خود کو آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔ بلکہ یہ ہمارے اعتماد میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

لیکن آپ کی یہ خوشی اس وقت کم ہو سکتی ہے، جب آپ کی نظر اپنی شرٹ پر موجود اس ڈیوڈڈرنٹ کے دھبوں پر پڑتی ہے، جسے آپ نے پسینے کی بو دور کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

ڈیوڈرنٹ کے داغوں کو کپڑوں سے ہٹانا ممکن ہے ، لیکن بعض اوقات آپ کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ انہیں کیسے ہٹایا جائے، خوش قسمتی سے انہیں ہٹانا ممکن ہے، حتی کہ سفید لباس سے بھی۔

بارش کے پانی سے گندی گاڑی کو اس ترکیب سےصاف کریں

کپڑوں کی صفائی کے ماہرین اس ضمن میں مشورہ دیتے ہیں کہ، کوشش کی جائےکہ یہ دھبے زیادہ پرانے نہ ہوں ورنہ انہیں ہٹانامشکل ہو جاتا ہے۔ اور یہ کپڑوں کو خراب بھی کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو چاہیے کہ

سب سے پہلےایک نرم برش کی مدد سے داغوں کو رگڑیں اور اسے ہلکے سے ہلکا کرنے کی کوشش کریں۔

اس کے بعد کپڑے کو گرم پانی سے دھو لیں۔

یاد رکھیں ان دھبوں کو ہٹانے کے لیے کسی معیاری ڈٹر جنٹ کا استعمال کیا جائے۔ اور انہیں کپڑوں پر ڈال کر آہستہ اہستہ رگڑیں۔اور بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

اب اس کپڑے کو دھوئے بغیر واشنگ مشین میں ڈال کر عام طریقے سے دھولیں ۔ اگر دھونے کے بعد بھی داغ رہ گیا ہوتو اس عمل کو دہرایا جا سکتا ہے۔

کپڑون کی صفائی کے ماہرین کاٹن یا پولیسٹر سے بنے کپڑوں سے دھبے ہٹانے کے لیے تجویز کرتے ہیں کہ، پہلے ان دھبوں کو نرم برش کی مدد سے رگڑ کر ہلکا کر لیں۔

اب ان پر ابلتا ہوا پانی ڈال کر بیکنگ سوڈا، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور پانی سے تیار کردہ محلول کی مدد سے رگڑ کر صاف کریں اور پھر واشنگ مشین میں ڈٹر جنٹ اور بلیچ ڈالیں اور پھر ان کپڑوں کو عام طریقے سے دھو لیں۔

یاد رکھیں کہ ان دھبوں کو ہٹانے سے بہتر ہے کہ ان سے کپڑوں کو بچانے کی کوشش کی جائے،اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ

ڈیورنٹ کے استعمال سے پہنے جلد مکمل طور پر خشک ہو ، تاکہ یہ اسے اچھی طرح جذب کر سکے۔

اس کے علاوہ ایسے ڈیوڈرنٹ کا انتخاب کریں ، جس میں ایلومینیم زرکو نیم شامل نہ ہو۔ کیونکہ ایلومینیم وہ اجزاء ہوتے ہیں، جو پسینے اور جسم سے خارج ہونے والے قدرتی تیل کے ساتھ مل کر ڈیوڈرنٹ کو کپڑے کو داغدار کرنے کاسبب بن سکتے ہیں۔

اگر کپڑوں پر داغ پڑ جائے تو اسے فورا صاف کرنے کی کوشش کریں کیونکہ داغ جتنا زیادہ پرانا ہوگا اسے ہٹانا اتنا ہی مشکل ہوتا جائے گا۔ ایسے کپڑوں کو جس قدر ممکن ہوسکے، گرم پانی سے دھویا جائے اور اگر ضرورت ہوتو دھوتے وقت ڈٹرجنٹ کے ساتھ میں بلیچ کو بھی شامل کیا جائے۔

خیال رہے کہ بلیچ کو ڈائریکٹ کپڑوں پرنہ ڈالا جائے، بلکہ پہلے اسے پانی میں ڈالیں اور مکس کرنے کے بعد کپڑوں کو اس کے اندر ڈالا جائے۔

Women

lifestyle

Hacks

clothes

cleaning