Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار، مزید بارش کی پیشگوئی

24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کا درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جانے کا امکان
شائع 06 اگست 2024 09:44am

کراچی میں سرمئی بادلوں کےڈیرے ہیں تاہم شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، بوٹ بیسن، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، ناظم آباد، سائٹ، زینب مارکیٹ اور اطراف میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج بھی کراچی میں کہیں تیز تو کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

ملک کے کون کون سے شہروں میں مزید بارش ہوسکتی ہے

کراچی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال، نظام درہم برہم

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے جبکہ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Met Office

Karachi Rain

rainy weather

Rain prediction