Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 48 گھنٹے کیلئے ملتوی

بنگلہ دیشی بورڈ کے ساتھ باہمی اعتماد سے کام کر رہے ہیں، پی سی بی
شائع 05 اگست 2024 09:42pm

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 48 گھنٹے کیلئے ملتوی ہوگیا۔

پی سی بی کے مطابق دورے کا التوا بنگلہ دیش کے حالات کے باعث ہوا ہے۔ بنگلہ دیشی بورڈ کے ساتھ باہمی اعتماد سے کام کر رہے ہیں ۔

دوسری جانب پی سی بی نے بی سی بی کوٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھیجنے کی پیشکش کر دی ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کو پیشکش کی گئی ہے کہ بنگلہ دیش میں صورتحال خراب ہے بنگلہ دیش نیشنل ٹیسٹ ٹیم کو وقت سے پہلے پاکستان بھیج دیں۔ تاکہ ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان میں میچ سے قبل ٹریننگ اور پریکٹس کر سکے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی آفر پر خاموشی اختیار کرلی ہے اور تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم نے بدھ کو اسلام آباد پہنچنا تھا ، مہمان ٹیم نے 10تا 27 اگست 2چار روزہ اور 3پچاس اوورز کے میچ کھیلنا ہیں۔

cricket

Pakistan Cricket Team