Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش میں مال تیار کروانے والے مشہور برانڈز نے اپنے آرڈرز کی تیاری بھارت منتقل کردی

بنگلہ دیش میں فیکٹریاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں
شائع 05 اگست 2024 09:02pm

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں، حکومت کے خاتمے اور ملٹری ٹیک اوور کے بعد مشہور عالمی برانڈز تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں، کیونکہ دنیا بھر بڑے برانڈز کے مال کی تیاری بنگلہ دیش میں ہی ہوتی ہے۔

اس حوالے سے عالمی سطح پر مشہور دنیا کے دوسرے سب سے بڑے فیشن برانڈ ”ہینس اور مورٹز“ (H&M) کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم حالیہ پیش رفت اور تشدد کے بارے میں فکر مند ہیں اور ایک پرامن معاہدے کی امید رکھتے ہیں۔ گراؤنڈ پر ہماری ٹیمیں مسلسل پیش رفت کی نگرانی کر رہی ہیں۔‘

حسینہ واجد نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

خیال رہے کہ ایچ اینڈ ایم کے بنگلہ دیش میں بہت سے سپلائرز ہیں۔

اسی طرح ملبوسات بنانے والی کمپنی ”ہولا گلوبل“ (Hula Global) جو امریکہ کی بڑی اسٹور چینز سے منلسک ہے، اس کا کہنا ہے کہ بدامنی کی وجہ سے سال کے بقیہ حصے کے لیے اپنے ملبوسات کے آرڈر بنگلہ دیش سے بھارت کو بھیجے ہیں۔

کمپنی نے کہا، ’ہم سیاسی انتشار کی وجہ سے اپنی موجودہ آرڈر بک کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔‘

شیخ حسینہ کی سرکاری رہائش گاہ میں مظاہرین کی لوٹ مار اور جناح ہاؤس میں حملے میں مماثلت

واضح رہے کہ بنگلہ دیش گارمنٹس فیکٹریوں کا حب ہے جو دنیا کے کچھ اعلیٰ برانڈز کو مال سپلائی کرتی ہیں، یہ فیکٹریاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

india

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid

BANGLADESH RIOTS

Hula Global

H&M