Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

شیخ حسینہ واجد نے بھارت پہنچ کر کس سے ملاقات کی

حسینہ واجد کے ساتھ ان کی بہن بھی بھارت فرار ہوئیں
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 08:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بنگلہ دیش میں پُرتشدد عوامی احتجاج کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا اور بھارت فرار ہوگئیں جہاں انھوں نے بھارتی سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دیول سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات اترپردیش میں غازی آباد ائیربیس پر ہوئی۔ جس میں حسینہ واجد نے اجیت دیول کو بنگلادیش کے حالات سے آگاہ کیا۔

بنگلہ دیشی عوام نے چیف جسٹس کا گھر توڑ دیا، عوامی لیگ دفتر اور مجیب الرحمان میوزیم نذرآتش

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ جس کے بعد اجیت دیول ائیر بیس سے روانہ ہوگئے۔

شیخ حسینہ سیاسی پناہ کیلئے بھارت سے برطانیہ روانہ

حسینہ واجد کے ساتھ ان کی بہن بھی بھارت فرار ہوئیں۔ حسینہ واجد بنگلہ دیش ائیرفورس کے ہیلی کاپٹر میں پہلے تری پورہ پہنچیں اور پھر وہاں سے انھیں غازی آباد ائیربیس لے جایا گیا۔

خیال رہے کہ شیخ حسینہ کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 36 منٹ پر نئی دہلی کے قریب غازی آباد (اتر پردیش) میں فوج کے ہندن ایئر بیس پر اترا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف شروع ہونے والا احتجاج سول نافرمانی کی تحریک اختیار کیے جانے اور پرتشدد واقعات میں مجموعی طور پر 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد فوج نے اقتدار کا سنھبال لیا ہے۔

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid

BANGLADESH RIOTS