Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین ہوشیار!!! ایک دوسرے کا میک اپ استعمال کرنا کس بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے؟

برش اور اسپنج جیسی مصنوعات اگر صحیح طریقے سے جراثیم کش نہ ہوں، تو اسکین انفیکشن کا سبب بنتے ہیں
شائع 05 اگست 2024 07:46pm

میک اپ خواتین کی خوبصورتی، تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے ایک ضروری جز سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس بات سے بھی انکاری نہیں کہ خواتین اپنے میک کے ساتھ ساتھ دوسری خواتین کے کاسمیٹک میں زیادہ دلچسپی لیتی بلکہ اس کو استعمال بھی کرتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک دوسرے کا میک اپ استعمال کرنے سے آپ مختلف بیماریوں میں مبتلہ ہو سکتے ہیں۔

دوسروں کے میک اپ اور اسکن کیئر پراڈکٹس کا استعمال کرنا آپ کی جلد کے لیے بدترین کاموں میں سے ایک ہے۔ یہ بظاہر مومولی بات لگتی ہے لیکن در حقیقت یہ غیر متوقع مسائل اور انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے اہم خطرہ افراد کے درمیان بیکٹیریا، وائرس اور دیگر مائکروجنزموں کی منتقلی ہے، جو انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں یا جلد کی موجودہ حالتوں کو بڑھا سکتے ہیں۔

آنکھوں کا میک اپ شیئر کرنے سے آشوب چشم سمیت آنکھوں کے دیگر انفیکشن ہو سکتے ہیں۔ کریم پر مبنی مصنوعات بیکٹیریل آلودگی کا زیادہ شکار بن سکتے ہیں خاص طور پر وہ جو کھلے جار میں رکھے گئے ہوں۔

ہونٹوں کی مصنوعات سردی کے زخم یا دیگر زبانی انفیکشن کو منتقل کر سکتی ہیں۔برش یا ایپلی کیٹرز کے ذریعے جلد سے جلد کا رابطہ بیکٹیریا یا فنگل انفیکشن جیسی بیماری کو جنم دے سکتا ہے۔ برش اور اسپنج جیسی مصنوعات، اگر صحیح طریقے سے جراثیم کش نہ ہوں، تو وہ بیکٹیریا کو محفوظ بنا تے ہیں اور مہاسوں کی نشوونما میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر جن کے زریعے اسکین انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے

  • ماہرین کا کہنا ہے کہ برش اور اسپنج کو اگر ہر استعمال کے بعد اچھی طرح سے صاف اور جراثیم سے پاک کیا جائے تو اسکین کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

  • جراثیم اور اسکین انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے میک اپ یا اسکن کیئر پروڈکٹس لگانے سے پہلے ہمیشہ اپنے ہاتھ دھولیں۔

  • میعاد ختم ہونے کی تاریخوں کا خیال رکھیں اور میک اپ اور سکن کیئر مصنوعات کو باقاعدگی سے تبدیل کریں تاکہ ان کی تاثیر اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • اپنی بیوٹی پراڈکٹس کو ٹھنڈی، خشک جگہ پر رکھیں، براہ راست سورج کی روشنی سے دور رہیں، تاکہ بیکٹیریا کی افزائش کو روکا جا سکے۔

  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ میک اپ کی مصنوعات کو استعمال کے بعد ان کے ڈبوں کو اچھی طرح بند کر دیں تاکہ بیکٹیریا اور پیتھوجینز کو اندر جانے سے روکا جا سکے۔

Women

make up