Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد : نیکٹا کانفرنس میں حالیہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کیخلاف اقدامات پر غور

پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ملک بنایا جائے گا، ترجمان نیکٹا
شائع 05 اگست 2024 07:27pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

**نیکٹا کی ماہانہ کاؤنٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں حالیہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں، بشمول حافظ بہادرگروپ اور مجید بریگیڈ کے خلاف آئندہ کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔

نیکٹا کانفرنس میں سکیورٹی کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قابل عمل انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا۔ کانفرنس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نےشرکت کی۔

دہشتگردی میں ملوث دو تنظیمیں حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار

کانفرنس میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ ہوا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا گیا۔

تحریک طالبان پاکستان کو اب سے ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا، نوٹی فکیشن جاری

ترجمان نیکٹا کے مطابق پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ملک بنایا جائے گا۔

security forces operation

Pakistan Law and order situation

National Counter Terrorism Authority NACTA Pakistan