ٹی بیگ کے دھاگے کا خفیہ مقصد، جو کمپنی کے علاوہ کوئی نہیں جانتا
اکثر افراد ٹی بیگ والی چائے کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ ٹی بیگ میں لگے دھاکے کے سرے میں لگا کاغذ کس لیے ہوتا ہے؟
روز مرہ کی استعمال ہونے چیزوں میں کچھ ایسے راز چھپے ہوتے ہیں جنہیں اکثر ہم لوگ نظر انداز کردیتے ہیں۔
انہیں میں چائے میں لگا ٹی بیگ بھی آتا ہے جس پر لوگ دھیان ہی نہیں دیتے اور اس کے اصل استعمال سے واقف ہی نہیں ہوتے۔
تو کیا آپ کو ٹی بیگز پر لگے دھاگے کا ’خفیہ‘ استعمال معلوم ہے جس کی حقیقت نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا؟
ایک ٹک ٹاک صارف نے ٹی بیگ سے منسلک دھاگے کا حیران کن استعمال بتایا جس کا علم بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔
اس صارف کے مطابق ٹی بیگ میں جڑے دھاگے کے سرے پر موجود کاغذ کو ایک خاص مقصد کے لیے لگایا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ چائے کے کپ میں ٹی بیگ ڈالا ہوا تھا اور اس کا دھاگا باہر لٹک رہا تھا جبکہ اس کا کاغذ باہر کی جانب کپ کے نیچے چپکایا گیا تھا، کاغذ چائے پینے کے دوران زحمت کا باعث نہ بنے۔

ٹی بیگ کے دھاگے کے اس متبادل استعمال نے ویڈیو دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔
Comments are closed on this story.