Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

حسینہ واجد کو تیار مرغن پکوان کھانے کا موقع بھی نہ ملا، مظاہرین کی دعوت ہوگئی

حسینہ واجد کا بنوایا ہوا کھانا مظاہرین نے کھایا
شائع 05 اگست 2024 07:08pm

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مبینہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہو گئی ہیں، اور انہیں اتنی عجلت میں فرار ہونا پڑا کہ نہ تو انہیں تقریر کا موقع ملا اور نہ ہی انہیں کھانا کھانے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حسینہ واجد نے اپنے لئے مرغن پکوان بنوائے، لیکن بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کی شدت کے باعث حسینہ واجد کو پیغام دیا گیا کہ اب معاملات قابو سے باہر ہوگئے ہیں اور وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ ملک بھی چھوڑنا ہوگا، اور یوں انہیں کھانے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

شیخ حسینہ کے فرار کے بعد فوج نے ڈھاکہ کے ائیرپورٹس بند کردئے

قبل ازیں، کہا گیا تھا کہ انہوں نے عوام کیلئے ایک خطاب ریکارڈ کروانا تھا لیکن انہیں اس کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

حسینہ واجد جب فرار ہوئیں تو ان کے ہمراہ چند اٹیچیاں تھیں۔ ان اٹیچیوں میں کیا تھا یہ کسی کو نہیں معلوم۔

شیخ حسینہ کی سرکاری رہائش گاہ میں مظاہرین کی لوٹ مار اور جناح ہاؤس میں حملے میں مماثلت

بعد ازاں، حسینہ واجد کا بنوایا ہوا کھانا مظاہرین نے کھایا۔

حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلادیشی آرمی چیف کو اہم پیغام بھیج دیا

خیال رہے کہ حسینہ واجد بنگلہ دیش سے فرار کے بعد بھارت پہنچ گئی ہیں، جہاں سے وہ سیاسی پناہ کیلئے لندن روانہ ہوں گی۔

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid

BANGLADESH RIOTS