Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایس ای سی پی میں ماہ جولائی میں 2 ہزار 864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
شائع 05 اگست 2024 06:42pm

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن(ایس ای سی پی ) میں ماہ جولائی میں 2 ہزار 864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جس کے بعد ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 561 ہو گئی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے اعدادوشمار کے مطابق ماہ جولائی میں 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 39 فیصد سنگل ممبر رجسٹرڈ ہوئیں 39 فیصد پبلک نان لسٹڈ، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی تنظیمیں رجسٹر ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سب زیادہ 471 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔ دوسرے نمبر میں تجارت کے شعبے میں 364 کمپنیاں، تیسرے نمبر پر خدمات کے شعبے میں 362 کمپنیاں ہوئیں ۔

ایس ای سی پی نے مزید بتایا کہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن میں 284 کمپنیاں، سیاحت میں 164، فوڈ سیکٹر سے 139 نئی کمپنیاں، ای کامرس میں 120، تعلیم میں 111 کمپنیاں ٹیکسٹائل 65، مارکیٹنگ میں 64 کمپنیاں، کارپوریٹ ایگر کلچر میں 63، کیمیکل میں 53 ، ہیلتھ میں 51 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

جبکہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جولائی میں 86 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی رپورٹ ہوئے ۔

SECP