Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ حسینہ کے فرار کے بعد فوج نے ڈھاکہ کے ائیرپورٹس بند کردئے

ائیرپورٹ حکام نے کہا کہ وہ صورتحال کسے مزید اپ ڈیٹ کریں گے
شائع 05 اگست 2024 06:15pm

وزیراعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہوکر فرار ہونے بعد بنگلہ دیشی فوج نے دارالحکومت کے بڑے ائیرپورٹس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بنگلہ دیشی فوج کے ”آئی ایس پی آر“ نے شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیر کی شام ساڑے پانچ بجے سے اگلے چھ گھنٹے کے لیے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا۔

حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلادیشی آرمی چیف کو اہم پیغام بھیج دیا

حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن قمر الاسلام نے آج سہ پہر میڈیا کو ہوائی اڈہ بند ہونے کی تصدیق کی۔

بنگلی دیشی آرمی چیف جلد طلبا اور اساتذہ کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کریں گے، آئی ایس پی آر

ائیرپورٹ حکام نے کہا کہ وہ صورتحال سے مزید اپ ڈیٹ کریں گے۔

Bangladesh

Dhaka

Sheikh Hasina Wajid

BANGLADESH RIOTS

Hazrat Shahjalal International Airport

Dhaka Airport