Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ حسینہ سیاسی پناہ کیلئے بھارت سے برطانیہ روانہ ہوں گی

شیخ حسینہ کا طیارہ بھارت میں کچھ دیر کیلئے کیوں اترا
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 08:25pm

بنگلہ دیش میں حالات اور واقعات نے اچانک پلٹی کھائی ہے، جہاں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مظاہروں کے آگے گٹھنے ٹیکنے کے بعد استعفا دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں اور اب برطانیہ میں پناہ کی خواہش مند ہیں۔

متعدد بھارتی ذرائع نے رپورٹ کیا کہ حسینہ واجد کا طیارہ بھارت کے ہنڈن ائیرپورٹ پر اترا ہے جہاں اس میں ایندھن بھرا جائے گا اور پھر وہ وہاں سے لندن روانہ ہوجائے گا۔

حسینہ واجد کی جلاوطنی میں حکومت بنانے کا امکان

حکومت کے مجوزہ کوٹے کے تحت نوکریوں کے خلاف طلباء نے ”لانگ مارچ ٹو ڈھاکہ“ شروع کیا، اس دوران بنگلہ دیش کی حکومت نے انٹرنیٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی اور مظاہرین کو طاقت کے زریعے کچلنے کی کوشش کی۔ جولائی میں شروع ہونے والے احتجاج کے بعد سے اب تک 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اتوار کو ہونے والی شدید جھڑپوں میں کم از کم 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

’فال آف ڈھاکہ پارٹ 2‘ شیخ حسینہ کی جلاوطنی پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے تبصرے

شیخ حسینہ کو اپنی بہن کے ساتھ ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے ہوئے ٹی وی پر دکھائے جانے کے چند گھنٹے بعد، ملک کے فوجی سربراہ جنرل وقار الزمان نے کہا کہ وہ عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے صدر سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

اس کے بعد بھارتی اخبار ”دی ہندو“ نے رپورٹ کیا کہ شیخ حسینہ نے برطانیہ سے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے، ان کی بہن ریحانہ جو پہلے ہی برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں، ان کے ساتھ ہیں۔

حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلادیشی آرمی چیف کو اہم پیغام بھیج دیا

جبکہ ”انڈیا ٹوڈے“ نے رپورٹ کیا کہ شیخ حسینہ کو لے جانے والا طیارہ نئی دہلی میں اترا ہے۔ شیخ حسینہ کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر36 منٹ پر نئی دہلی کے غازی آباد میں فوج کے ہنڈن ایئربس پر اترا۔ جہاں بھارتی فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وہ وہاں سے لندن روانہ ہوں گی۔

England

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid

BANGLADESH RIOTS

Political Asylum