Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ارشد ندیم اولمپک گیمز میں کل بھارتی حریف کے مد مقابل ہونگے

قوم بہتر رزلٹ کےلئے دعا کرے، ارشد ندیم
شائع 05 اگست 2024 06:01pm

پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم اولمپک گیمز میں میڈل لینے کی امید کیساتھ کل ایکشن میں دکھائی دینگے، قومی ہیرو پول بی میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا کیساتھ فائنل راونڈ کوالیفائی کرنے کے لئے مدمقابل ہونگے، ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ قوم بہتر رزلٹ کےلئے دعا کرے۔

پیرس میں جاری اولمپک گیمز میں پاکستان کی آخری امید ارشد ندیم جیولین تھرو کے کوالیفائنگ راونڈ میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔ گروپ اےاور گروپ بی میں 32 ایتھلیٹس فائنل راونڈ کے لئے مدمقابل ہونگے جن میں سے بہترین 12 ایتھلیٹس فائنل کے لئے کوالیفائی کرینگے۔ .

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ قوم میرے لئے دعا کرے، تمام توجہ کل کے کھیل پر مرکوز ہے، مکمل فٹ اور میڈل کےلئے پر امید ہو۔ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم 84.62 میٹر جیولن تھرو کیساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

پیرس اولمپکس میں میڈلز ٹیبل پر چین کی حکمرانی برقرار

ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر تھرو کیساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اولمپکس گیمز میں سوئمنگ، شوٹنگ اور سو میٹر اسپرنٹ ریس میں کوئی ایتھلیٹ فائنل تک نہیں جاسکا ہے۔

arshad nadeem

olympic athlete

paris olympics 2024

2024 Olympics