پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کو ایک سال گزرنے کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کے اسیران کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ کو دی جانے والی دھمکیوں پر ایوان میں قرارداد پیش کی جائے گی۔
ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف قانون کے تحت کافی کارروائی نہیں کی جا رہی، ڈی جی آئی ایس پی آر
اراکین نے کہا کہ بانی چیئرمین اور دیگر رہنماؤں پر درج مقدمات کے ٹھوس ثبوت نہیں، کارکنان کی قید ناحق پاکستان میں انصاف کےساتھ کھلی زیادتی ہے۔
اس کے علاوہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنان اور ارکان پارلیمنٹ کی جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
Comments are closed on this story.